عاطف اسلم نے اپنے مداح کی خواہش پر ہاں کردی

اسلام آباد (شوبز ڈیسک)عاطف اسلم نے سریلی آواز کے مالک اپنے ایک مداح کی خواہش پوری کرنے کےلئے ہاں کردی۔ایک انٹرویومیں مداح حذیفہ نے عاطف کے ساتھ سیشن کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر گلوکار نے رضا مندی ظاہر کردی ۔عاطف اسلم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر حذیفہ کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کے ٹیلنٹ کو سراہا اور ساتھ ہی جیمنگ سیشن جوائن کرنے کی دعوت بھی دی۔عاطف نے حذیفہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا خیال ہے کسی دن جیم سیشن پر ملاقات نہ ہوجائے۔گلوکار نے حذیفہ خان کے گلوکاری کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس باصلاحیت لڑکے کو سننا واقعی بہت اچھا لگا، تو ایک ساتھ کچھ گلوکاری کے بارے میں کیا خیال ہے۔عاطف اسلم کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور عاطف کے مداح متاثر کن ٹیلنٹ کو پروموٹ کیے جانے کے اقدام پر بے حد خوش ہیں۔واضح رہے کہ نوجوان سنگر حذیفہ خان اپنے پسندیدہ گلوکار کے سراہے جانے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئے ہیں۔13 ہزار انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ حذیفہ خان نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی مداحون کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*