تازہ ترین

عارف لوہار کی رمضان سپیشل حمد”میرا اللہ اک قرآن ہے اک“ریلیز

کھڈیاں خاص(شوبز ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار عارف لوہار کی رمضان سپیشل حمد”میرااللہ اک قرآن ہے اک“ ریلیز کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اس خصوصی حمد کو گذشتہ روز ایس ایم گولڈ کمپنی نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے۔اس حمد کی شاعری نامورشاعر ایس ایم صادق کی لکھی ہوئی ہے اس کی ویڈیو ڈائریکشن سحرصادق کی ہے جبکہ اس کے ریکارڈسٹ وسیم صادق ہیں۔ایک ملاقات کے دوران عارف لوہار نے بتایاکہ ان کی یہ حمد ماہ رمضان کے لیئے خصوصی طورپر ریکارڈ کی گئی ہے جسے پاکستان کے نامور شاعر ایس ایم صادق نے لکھا ہے ایک سوال کے جواب میں عارف لوہار نے بتایا کہ وہ ایس ایم صادق کے لکھے ہوئے بہت سارے گیت ،حمد اور نعت ریکارڈ کرواچکے ہیں اور ہر دفعہ انہیں بہت سرور آیامگر یہ حمد ان کی سب سے بہترین ہے۔عارف لوہار کا کہناتھا کہ ان کے پرستار ان کی اس نئی حمد کو بہت زیادہ پسندکررہے ہیں اور انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔عارف لوہار نے مذید کہاکہ یہ ماہ رمضان بھی کرونا میں آیاہے لوگ پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ اس مقذی وباءکے ساتھ ساتھ انہیں روزگار کی بھی فکر ہے اس لیئے ہم سب کو اس ماہ رمضان میں خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کرنا ہوگا تاکہ یہ وباءہم پر سے جلدی اٹھالی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*