طالبان کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے،امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن(م ڈ)ایک امریکی انٹیلجنس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت، پاکستان کی جانب سے سمجھے جانے والی یا حقیقی اشتعال انگیزی پر فوجی طاقت سے جواب دے سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خطرے کے جائزے کی سالانہ رپورٹ 2021 یو ایس ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس نے تیار کر کے کانگریس کو ارسال کی ۔رپورٹ میں چین کی عالمی طاقت کے لیے کوشش کو امریکی مفادات کے لیے سب سے پہلا خطرہ قرار دیا گیا جس کے بعد روس کے اشتعال انگیز اقدامات اور ایران سے متعلق خطرات ہیں۔تعارفی نوٹ میں ڈائریکٹر ڈی این آئی ایورل ہینز نے لکھا کہ یہ رپورٹ پالیسی بنانے والوں، جنگیں لڑنے والوں اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نازک پہلو، آزادانہ اور سادہ جائزہ فراہم کرتی ہے۔جنوبی ایشیا سے ممکنہ خطرات کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ ‘وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی جانب سے ماضی کی بنسبت پاکستان کی سمجھے جانے والی یا حقیقی اشتعال انگیزی پر فوجی طاقت سے جواب دینے کا زیادہ امکان ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*