تازہ ترین

طالبان کو تنہا نہ کیا جائے، قطرکا مغربی دنیا کو مشورہ

دبئی(م ڈ) قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان اور اس کے نئے طالبان حکمرانوں کو تنہا کرنا کوئی جواب یا دلیل نہیں بلکہ سابق باغیوں سے رابطہ کرنے سے ان میں موجود اعتدال پسند آوازوں کو تقویت ملے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے قطر میں ہونے والی سفارتی اجلاس کے دوران یہ بات کہی جہاں طالبان نے برسوں سے سیاسی دفتر قائم کر رکھا ہے۔دنیا یہ دیکھ رہی ہے کہ دو دہائیوں کی شورش اور جنگ کے بعد طالبان حکمرانی کی جانب کیسے منتقل ہوئے ہیں جب انہوں نے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد ملک کا کنٹرول سنبھالا۔رواں ہفتے امریکا، 10 یورپی اقوام اور یورپی یونین کے نمائندوں نے دوحہ میں طالبان رہنماں کے ساتھ بات چیت کی۔قطری وزیر خارجہ نے دوحہ میں انسداد دہشت گردی اسپیشلسٹ کے حاضرین کو بتایا کہ قطر سمجھتا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو طالبان پر درست اقدامات کے لیے زور دینا چاہیے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*