تازہ ترین

طالبان نے 18ملین ڈالرز افغان بینک میں منتقل کردئیے

کابل(م ڈ)طالبان نے تقریبا 18 ملین ڈالرز کی رقم وزارت خزانہ کے اکاﺅنٹ میں منتقل کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امارات اسلامی افغانستان نے ایک بیان میں کہا کہ افغان مرکزی بینک میں 18 ملین ڈالرز کی رقم جمع کرائی ہے۔افغان مرکزی بینک کے مطابق طالبان نے یہ رقم پنج شیر، خوست، کابل اور لوگر سے کچھ سابق حکومتی عہدیداروں سے ضبط کی تھی۔افغانستان کی مرکزی بینک میں منتقل کی گئی رقم میں امریکی، افغان، یورپی، بھارتی اور اماراتی کرنسی شامل ہے۔افغان مرکزی بینک کے مطابق سابق حکومتی اہلکاروں سے ضبط کیا گیا سونا بھی مرکزی بینک میں موجود ہے۔طالبان نے تقریبا 18 ملین ڈالرز کی رقم وزارت خزانہ کے اکاﺅنٹ میں منتقل کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امارات اسلامی افغانستان نے ایک بیان میں کہا کہ افغان مرکزی بینک میں 18 ملین ڈالرز کی رقم جمع کرائی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*