تازہ ترین

طالبان سے مذاکرات ،کابل سے امریکیوں کے پرامن انخلا پر زور دے رہے ہیں،امریکا

واشنگٹن (م ڈ)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ امریکی حکام کی دوحا میں طالبان تحریک کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں کابل سے امریکی شہریوں کے محفوظ انخلا پر توجہ مرکوز کں جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق گفتگو کرتے ہ وئے ترجمان نے کہا کہ ایک امریکی مشن کابل سے طالبان کے سینئر نمائندوں سے ملاقات کے لیے روانہ ہوگا۔ یہ ملاقات امریکا کے لیے اہم مسائل پر طالبان کے ساتھ عملی رابطوں کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح امریکی شہریوں ، دیگر غیر ملکیوں اور افغانیوں کے افغانستان سے محفوظ انخلا ہے جن پر ہماری خصوصی ذمہ داری ہے اور جو ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ طالبان اپنے اس وعدے پر قائم رہنا ہوگا کہ وہ دہشت گردوں کو افغان سرزمین کو امریکا یا اس کے اتحادیوں کی سلامتی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ہم اس بات کی تصدیق کریں گے کہ طالبان اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں۔امریکا طالبان سے بھی مطالبہ کرے گا کہ خواتین سمیت تمام افغانوں کے حقوق کا احترام کریں۔ اس کے علاوہ امریکا طالبان سے ایک جامع حکومت بنانے کی تاکید کریں گے جسے عالمی سطح پر وسیع حمایت حاصل ہو۔امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ جیسا کہ افغانستان کو ایک بڑی معاشی بدحالی اور انسانی بحران کا سامنا ہے ،ہم طالبان سے مطالبہ کریں گے کہ وہ انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے اداروں کو ضرورت مند علاقوں تک کی اجازت دیں۔انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد طالبان کو تسلیم کرنا یا اسے قانونی حیثیت دینا نہیں ہے۔ ہم اب بھی اپنی پوزیشن میں واضح ہیں۔ طالبان کو ان کے عمل اور رویے سے انہیں تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*