تازہ ترین

صہیب مقصود کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے

لاہور (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل صہیب مقصود کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق صہیب مقصود کو ایم آر آئی اسکین کے لیے ہسپتال لایا گیا، صہیب مقصود کو چلنے میں بھی مشکل پیش آرہی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں صہیب مقصود کی شرکت کا فیصلہ رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ صہیب مقصود کے ان فٹ ہونے کی صورت میں حیدر علی ممکنہ امیدوار ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور دیگر کوچز کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان نے بھی شرکت کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*