تازہ ترین

صومالیہ ، خود کش دھماکے میں 8افراد ہلاک ،25زخمی

موغا دیشو (م ڈ )صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشومیں خودکش دھماکے میں 8افراد ہلاک اور 25سے زائد زخمی ہوگئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق موغادیشومیں خودکش بمبارنے بارودسے بھری گاڑی اقوام متحدہ کے سیکورٹی قافلے سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں8افراد ہلاک اور25سے زائد زخمی ہوگئے۔دھماکے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا، امدادی کارکنوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کوہسپتال منتقل کیا، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے،حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قریب موجود عمارتوں اور کاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔غیر ملکی کے مطابق موغادیشو میں ہوئے اس کار بم دھماکے کی ذمے داری تا حال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*