تازہ ترین

صوبے کے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہماری ترجیحات میں صوبے کے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی بھی شامل ہے جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سمیت انکے دیگر مسائل بھی حل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین صوبائی اسمبلی محمد خان طور اتمانخیل اور مٹھا خان کاکڑ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کی ایک سال سے بند تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے انہوں نے کہا کہ سزا ان کو ملنی چاہیں جنہوں نے کسی بھی وجہ سے لوگوں کو غلط بھرتی کیا جو غریب دس دس سال سے نوکری کر رہے ہیں انکا کیا قصور ہے کہ انہیں بیروزگار کیا جائے ویراعلیٰ نے کہا کہ ہم کسی کا روز گار چھین کر اسکی بددعا نہیں لینگے بلکہ لوگوں کے روزگار کو تحفظ دیکر انکی دعائیں لینگے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*