تازہ ترین

صوبے میں کورونا کے کیسز میں ہوشرباءاضافہ ہوا ہے، ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ( این این آئی)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہواہے دو روز قبل صوبے میں کورونا کے کیسز کی شرح 20.5 تک پہنچ گئی۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو آفیسر ز کلب کوئٹہ میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ رواں ماہ کےاوائل میں بلوچستان میں کورونا کے کیسز کی شرح نو فیصد رہی ہے، تاہم دو روز قبل یہ شرح 20.5 اور گزشتہ روز 18.7 فیصد رکارڈ کی گئی جو کورونا کی رواں لہر میں سب سےزیادہ ہے ان کا کہناتھا کہ بلوچستان میں رواں ماہ اٹھائیس اموات ہوئیں جو کہ گذشتہ مہینوں کی نسبت اس ماہ تین گنا اضافہ ہے دوسری جانب بلوچستان میں اس ماہ کورونا سے صحتیابی کی شرح کم ہوکر 57فیصد ہوگئی ہے کورونا کی صورتحال کی روک تھام کےلئے حکومت نےاقدامات کئے ہیںاس حوالے سے تاجر برادری نے جمعرات اور جمعہ کو کاروبار بند رکھنے کی کمٹمنٹ کی ہے، اور اس حوالے سے پابندی پر آج پابندی پر عملدرآمد نظر بھی آرہاہے،لیاقت شاہوانی کا یہ بھی کہناتھا کہ کچھ اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹس فعال ہیں اور کچھ میں لگنے جارہےہیں، جبکہ پی ڈی ایم اے میں آکسیجن سلنڈرز کا اسٹاک موجود ہے، جبکہ مختلف اضلاع میں آکسیجن سلنڈرز بھجوادئیے گئے ہیں، اور وزیراعلی کی جانب سے کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آکسیجن کی اپنی ڈیمانڈ سے آگاہ کریں،ان کا یہ بھی کہناتھا کہ بلوچستان یونیورسٹی 18مئی تک کےلئے بند کردی گئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*