صوبے میں تعمیر و ترقی کا عمل وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق جاری ہے،بشریٰ رند

کوئٹہ(خ ن) صوبے میں تعمیر وترقی کا عمل وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے مطابق جاری ہے کوئی بھی منفی پر وپیگنڈ ہ صوبے کی ترقی پر اثر انداز نہیں ہوسکتا صوبائی حکومت پورے صوبے کو مساوی بنیادوں پر ترقی فراہم کرنے کے حوالے سے سرگرم عمل ہے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے بعض عناصر کی ترقیاتی پیکچ کے حوالے سے منفی سوچ کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ ترقیاتی عمل کو سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے کوئی اور رنگ دُنیا نہایت نامناسب عمل ہے منفی عناصر موجودہ حکومت کے ترقیاتی عمل سے خو فزدہ ہوکر اُ وچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہیں مگر ہم سب کو چائیے کہ بجائے مشکلا ت پیدا کرنے کے ہم سب کو ملک وقوم کی ترقی میں اپنا حق ڈالیں اور ترقی کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کا ساتھ دیں ۔ ہم سب کی یہ خوشی ہے کہ ہمارے وزیر اعلیٰ جام کمال خان پورے صوبے کو برابر ی کی بنیادپر مو اقع فراہم کرنے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں تاکہ کوئی محر ومی کا احساس پیدا نہ ہوسکے اور ہم سب پر لازم ہے کہ ترقیاتی عمل کو جاری رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان کا ساتھ دیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*