تازہ ترین

صوبائی حکومت مقامی پریس کی اہمیت اور اے درپیش مشکلات سے آگاہ ہے،بشریٰ رند

کوئٹہ (این این آئی ) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے نمائندہ وفد نے حاجی عبدالغفار لانگو کی سربرائی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند سے ملاقات کی وفد میں ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضی ترین ، سیکرٹری اطلاعات مدثر ندیم ،سیکرٹری فنانس برکت علی شامل تھے وفد نے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند کو اخباری صنعت کو درپیش مشکلاتسے اگاہ کیا اس موقع پر وفد سے بات چیت کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی پریس کی اہمیت اور اس صنعت کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان کی قیادت میں مقامی اخباری صنعت کی ترقی و ترویج کے لیے عملی طور پر کوشاں ہے۔اس موقع پر انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ سرکاری اشتہار ات کی مد میں اخبارات کی واجب الادا بلز آئندہ چار سے پانچ دن میں کلیئر کردیئے جائینگے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اخباری اشتہاراتی بجٹ کو پی ایس ڈی پی سے منسلک کرنے کے لیے کوشش کررہی ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان بذات خود دلچسپی لے رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد از جلد اخباری اشتہاراتی بجٹ کو پی ایس ڈی پی سے منسلک کردیا جائے گا جس سے نہ صرف اخباری مدیران ، اخبارات سے منسلک ورکرز کے مسائل حل ہونگے بلکہ مقامی پریس کو مزید بہتر طور پر پنپنے کا موقع میسر ائے گا۔ بشریٰ رند نے مقامی اخبارات و جرائد کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مقامی اخباری صنعت کا صوبائی حکومت کی جانب سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم اور کلیدی کردار رہا ہے یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں کہ اس صوبے سے شائع ہونے والے اخبارات و جرائد حکومت کے مثبت کردار عوام الناس تک پہنچانے کا سب سے اہم اور موثر ذریعہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کا بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے واضح وڑن ہے اوروہ تمام شعبوں کے ساتھ ساتھ مقامی پریس کی ترقی و ترویج کے لیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں موجودہ دور میں صوبائی پریس کو پنپنے کا جو موقع ملا ہے اس کی نظیر سابقہ ادوار میں نہیں ملتیحاجی عبدالغفار لانگو نے کہا کہ سرکاری اشتہار ات کی مدمیں اخبارات کی واجب الادا بلزکی ادا ئیگی اور خباری اشتہاراتی بجٹ کو پی ایس ڈی پی سے منسلک کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں اس موقع پر ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے چیئرمین حاجی عبدالغفار لانگو ، جنرل سیکرٹری مرتضیٰ ترین نے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*