تازہ ترین

صوبائی حکومت صوبے بھر کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے،بشریٰ رند

کوئٹہ(خ ن)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے صوبائی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے بھر کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے صوبائی حکومت کے نزدیک پورا صوبہ یکساں اہمیت کا حامل ہے۔صوبے بھر میں کہیں بھی ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہو رہا ہے۔ صوبے میں بھر جاری تمام ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے تشکیل دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے فلور آف ہا¶س اپوزیشن کو دعوت دی کہ اگر کسی کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اعتراض ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے صوبے میں کوئی کام نہیں ہوا ہے تو اس بابت یہ تجویز دی جاتی ہے کہ اس ضمن میں اسمبلی اجلاس کا ایک دن مخصوص کیا جائے جس میں صوبے کے تمام اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا کہ کس ضلع میں کتنے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ سابقہ حکومتوں کی کارگردگی کا بھی جانچ پڑتال کیا جائے گا کہ وہ کتنے پانی میں ہیں تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔محترمہ بشریٰ رند نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت کا وژن ہے کہ بلا رنگ ونسل اور تعصب کے پورے صوبے کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*