تازہ ترین

صدر ٹرمپ کا یوٹرن، افغان طالبان سے امن مذاکرات منسوخ کرنےکا اعلان

Donald Trump

واشنگٹن(م ڈ ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان سے امن مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنما وں سے خفیہ ملاقات بھی منسوخ کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ابہوں نے ک کہا ہے کہ مذاکرات کے اہم مرحلے پر کابل پر حملہ کیا گیا، اگر طالبان فائر بندی پر متفق نہیں ہو سکتے تو انہیں مذاکرات کا حق بھی نہیں۔ طالبان وفد نے آج ملاقات کے لیے امریکا پہنچنا تھا۔صدر ٹرمپ نے افغان طالبان سے امن مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کیمپ ڈیوڈ میں افغان طالبان سے خفیہ میٹنگز بھی کینسل کر دیں۔ امریکی صدر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے اہم مرحلے پرکابل پر حملہ کیا گیا۔انہوں نے لکھا کہ افغان حملے میں 11افراد کےساتھ ایک امریکی فوجی بھی مارا گیا، افغان طالبان نے کابل حملے کی ذمہ داری قبول کی، ٹرمپ نےٹویٹ میں مزید لکھا کہ افغان طالبان کتنی دہائیوں تک جنگ لڑنا چاہتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*