صدر مملکت کا ساجد نقوی کوفون ، انسدادِ کورونا تدابیر اختیار کرنےکی اپیل

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے علامہ ساجد نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے رمضان المبارک اور مجالس میں انسدادِ کورونا تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ مجالس میں ماسک پہنیں اور محفوظ فاصلہ اپنائیں، بزرگ افراد عبادات گھر پر سرانجام دیں۔علامہ ساجد نقوی نے صدر مملکت کو ایس او پیز کی پابندی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوںنے کہاکہ مجالس کے دوران تمام حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ علماء لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اپنانے کی تلقین کریں، حضور نبی کریم کی وبا سے بچنے کیلئے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کے امتحان سے نکلنے کیلیئے ایک منظم قوم ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے مولانا حنیف جالندھری سے بھی بات چیت کی ۔ انہوںنے کہاکہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کیلئے مدارس کو خطوط لکھ چکا ہے، آئمہ کرام مساجد میں حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کی تاکید کریں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*