تازہ ترین

صدر سے قاسم سوری اور گور نر بلوچستان کی ملاقات ، صوبے کی صورتحال ‘پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (این این آئی)صدر عارف علوی سے قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری اور گورنر بلوچستان ، سید ظہور آغا نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صوبائی محتسب بلوچستان، نذر محمد بلوچ بھی ملاقات میں شریک تھے ۔صدر مملکت نے گورنر بلوچستان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ صدر مملکت نے کہاکہ صوبے کی ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے بلوچستان پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیرِ اعظم کے بلوچستان پیکج سے صوبے میں خوشحالی آئے گی، گوادر بندرگاہ کی ترقی اور پاک چین اقتصادی راہداری سے علاقائی تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔ صدر نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ، حکومت صوبے کی نوجوانوں کی تربیت اور انہیں روزگار کے مواقع مہیا کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*