تازہ ترین

صحت کے شعبے میں انقلا بی اقدامات

وزیر اعظم عمران خان کے معا ون خصو صی بر ائے صحت ڈاکٹر ظفر مز زا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمر ان خان کی قیا دت میں صحت کے شعبے میںانقلا بی تبد یلیا ں لا رہے ہیں اس طر ح وزارت قومی صحت یو نیو رسل ہیلتھ کو ریج کو یقینی بنا نے کے لیے پر عز م ہے مر یضو ں کے لیے کینسر (سر طا ن) کا مہنگا علا ج مفت فراہم کرنا ح©کومت کی اولین تر جیح ہے گلگت بلتستا ن اور آزاد کشمیر کے لو گ جو خو ن کے سر طا ن میں مبتلا ہیں ا ن کو مفت ادویا ت فراہم کی جا ئیں گی کینسر کے علا ج کی ادو یات بہت مہنگی ہیں۔
ڈاکٹر ظفر مر زا کا مذکورہ بیان قا بل غور ہے جس میں انہو ں نے صحت کے شعبے میں انقلا بی تبد یلیاں© لانے کی با ت کی ہے لیکن حقیقت اس کے کچھ بر عکس نظرآرہی ہے مو صوف نے اپنے بیان میں صرف کینسر کے مر یض کی مخصو ص علا قو ں کے حوالے سے با ت کی ہے جو کہ صحیح نہیں ہے چو نکہ وہ وفا قی حکومت کا حصہ ہیں اس لیے ان کو صر ف کسی مخصو ص علا قو ں کی بجا ئے پورے ملک کی با ت کرنی چا ہیئے جس میں سب سے زیا دہ متا ثر ہونیوالا ملک کا آبادی کے لح©ا ظ سے سب سے بڑا صوبہ بلوچستان ہے جس میں اب تک کوئی کینسر ہسپتال نہیں بنا یا گیا جو کہ بلا شبہ اس کے سا تھ زیا دتی کے متر اد ف ہے کیو نکہ یہا ں کے مر یضو ں کو ملک کے دیگر شہر و ں کا رخ کرنا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں ان کو کافی اخر اجات بر داشت کرنے پڑ تے ہیں کیو نکہ کینسر کی ادویات جو پہلے سے مہنگی تھیںاب مو جو دہ حکومت کے بر سر اقتدا ر آنے کے بعد تما م ادویا ت کی قیمتوں میں کئی فیصد اضا فہ کیا گیا جو کہ اب ایک غر یب آدمی کی دستر س سے با ہر ہو گئیں ۔
اس کے علا وہ وفا قی حکومت کو صوبائی حکومتو ں کی سر پر ستی کرتے ہوئے ان ہسپتا لو ں خصو صاً بلوچستا ن کے سرکاری ہسپتا لو ں میں مر یضو ں کو بہتر سہولتیں فراہم کر نے کے اقدامات کرنے چا ہئیں ان ہسپتا لو ں میں اس وقت ادو یا ت کا شد ید بحران ہے جو مر یضو ں کو سر کاری طو رپر نہیں دی جا رہیںجس کے با عث غر یب مریضو ں کو تما م ادویات با زار سے خر ید نی پڑ تی ہیں اس کے سا تھ سا تھ ہسپتا لو ں میں دیگر سہو لیا ت کی فراہمی کے لیے بھی احسن اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر اعظم کے معا ون خصو صی بر ائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو صحت کے معا ملے میں بلوچستان کو نظر انداز نہیں کرنا چا ہیئے جو کہ پہلے سے مسلسل نظر اندا ز کئے جانے کے با عث پسما ند گی کا شکا ر ہے مو جو دہ حکومت نے کینسر ہسپتال کے حوالے سے کچھ اقدامات تو کئے ہیں اس سلسلے میں شیخ زاہد ہسپتال میںایک شعبہ قا ئم کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس مقصد کیلئے ایک مکمل کینسر ہسپتال کا قیام نا گز یر ہے جو تما م سہو لیات سے آراستہ ہو تا کہ یہا ں کے مر یضوں کو علاج ومعالجے میں مشکلا ت کا سامنا نہ کرنا پڑ ے اور یہ سہو لتیں ان کو ان کی دہلیز پر پہنچ جا ئیں جو کہ اشد ضروری اور بلوچستا ن کے عوام کا حق بھی ہے جس کی فراہمی وفا قی حکومت کی ذمہ دار ی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*