تازہ ترین

شعیب اختر کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں مزید اضافہ

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔شعیب اختر کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 4 ملین یعنی 40 لاکھ ہوگئی ہے۔سابق فاسٹ بولر نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر صرف 36 ٹوئٹر صارفین کو فالو کیا ہوا ہے، جن میں ان کے ساتھی کرکٹرز، چند دیگر پاکستانی اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات اور ان کے کچھ قریبی عزیز و اقارب شامل ہیں۔شعیب اختر اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اکثر ہی قومی پاکستانی ٹیم کے لیے پیغامات اور کرکٹ سے متعلق اپنی ماہرانہ تجاویز اور تبصرے شیئر کرتے رہتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*