تازہ ترین

شعیب اختر اسلام آباد میں ژالہ باری دیکھ کر پریشان

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ رات ہونے والی ژالہ باری دیکھ کر پریشان ہوگئے۔شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر کے پارکنگ ایریا میں موجود ہیں تیز آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہورہی ہے۔ژالہ باری دیکھ کر شعیب اختر نے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں یہاں کس قدر تیز بارش اور ژالہ باری ہورہی ہے۔سابق کرکٹر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے اس سے پہلے کبھی اسلام آباد میں اس طرح کی بارش نہیں دیکھی۔واضح رہے کہ گزشتہ رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ لاہور، شکرگڑھ، سیالکوٹ، سوات اور آزاد کشمیر سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*