تازہ ترین

شعبہ کنسٹریکشن کو انڈسٹری کا درجہ دینا قابل ستائش ہے

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کنسٹریکشن شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دینے کی اصولی طور پر منظوری دے دی ہے جو قابل ستائش اقدام ہے کیونکہ اس سے تعمیراتی شعبے کے مسائل بہتر طور پر حل ہوں گے ، اس شعبے کی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور معیشت جلد بحالی کی طرف گامزن ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے لیکن حکومت نے کچھ ایسے اقدامات اٹھائے تھے جن کی وجہ سے اس شعبے کی ترقی میں اضافہ ہونے کی بجائے کمی واقع ہوئی ہے جس سے معیشت کو کافی نقصان پہنچا ہے لہذا اس بات کی اشد ضرورت تھی کہ حکومت کنسٹریکشن شعبے کیلئے سازگارماحول پیدا کرتی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت کی طرف سے تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دینے سے اس شعبے کی بہتر ترقی کیلئے سازگار حالات پیدا ہوں گے جس سے کاروباری اور اقتصادی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*