تازہ ترین

شاہی فرمان کے تحت سعودی حکومت میں تبدیلیاں، وزارت صنعت کا قیام

Saudi Arabia

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شاہی فرمان کے تحت حکومت میں کئی نئی عہدیدار تعینات کیے ہیں اور متعدد عہدیداروں کو سبکدوش کر دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہی فرمان کے تحت فہد العیسیٰ کو شاہی دیوان کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح شاہ سلمان کے حکم کے تحت وزارت صنعت معدنیات کے قیام کا بھی اعلان کرتے ہوئے بندر الخریف کو وزیر صنعت مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ریاض ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا نام تبدیل کرکے الریاض شاہی اتھارٹی رکھا گیا ہے۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فرامین کے تحت درج ذیل نئے اقدامات اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔الریاض سٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا نام تبدیل کرکے الریاض رائل اتھارٹی رکھا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*