تازہ ترین

شاہین شاہ آفریدی بغیر وقفے کے مسلسل کرکٹ کھیلنے کے خواہاں

ہرارے(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ سے سیریزکے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں شاہین شاہ آفریدی نے 32.33کی بھاری اوسط سے محض 6 وکٹیں ہی لیں،ٹی 20سیریز میں تو ان کی کارکردگی مزید غیرمتاثر کن رہی اور 4میچز میں 44.33کی ایوریج سے صرف 3پلیئرز کوہی آوٹ کر سکے،کرکٹ کے حلقے ان کی ایسی کارکردگی کا سبب مسلسل کرکٹ کھیلنے سے تھکاوٹ کا شکار ہونے کو قرار دے رہے ہیں۔اس حوالے سے استفسار پر پاکستانی ٹیم کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ یہ تاثر درست نہیں کہ شاہین کو کوچز آرام نہیں دینا چاہیے،گذشتہ چند ماہ میں درحقیقت ایک سے زائد بار انھیں پیشکش کی گئی مگر انھوں نے خود زور دے کر میچز میں حصہ لیا،وہ بغیر وقفہ لیے پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں،گذشتہ ہوم سیریز میں چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بھی ان سے کہا تھا کہ وہ چند میچز میں حصہ نہ لے کر آرام کر لیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ زمبابوے سے سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کو ریسٹ کرانا یقینی ہے، رواں سال ورلڈکپ بھی ہونا ہے،کوچز یہ نہیں چاہتے کہ پیسر مسلسل کھیل کر فٹنس مسائل کا شکار ہو جائیں، بولنگ کوچ وقار یونس نے بھی گذشتہ روز ورچوئل میڈیا کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نئے بولرز کو آزمانے کا عندیہ دیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*