تازہ ترین

شاہد خان آفریدی اور محمد عامر ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 کا حصہ بن گئے

کراچی(سپورٹس ڈیسک)ممتاز آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی اور فاسٹ بولر محمد عامر ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 کا حصہ بن گئے ہیں۔شاہد آفریدی سیزن 5 میں بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے ، محمد عامر بھی بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ابوظہبی میں منعقدہ پلیئر ڈرافٹ تقریب میں کھلاڑیوں کا چناو¿ میں شاہد آفریدی اور محمد عامر کے علاوہ دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں میں شامل کیے گئے، جن میں محمد اعظم اوروہاب ریاض مراٹھا عریبینز کی نمائندگی کریں گے ، صہیب مقصود دہلی بلز کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔رومان رئیس اور انور علی دیکن گلیڈی ایٹر کی طرف سے کھیلیں گے۔ دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں کرس گیل، معین علی ، عمران طاہر ،ٹوم بینٹن ، ڈیویڈ وایز ،ڈیوائن براوو، آئین مورگن بھی شامل ہیں، 19نومبر سے 4 دسمبر تک شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلے جانے والے ابوظبی ٹی ٹین کے سیزن فائیو میں شامل چھ ٹیموں ناردن واریئرز ،بنگلہ ٹائیگرز ، دیکن گلیڈی ایٹر ، مراٹھا عریینبز ، ٹیم ابوظبی اور دہلی بلز میں معروف کرکٹرز نمائندگی کریں گے۔یاد رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین آئی سی سی کی طرف سے منظور شدہ دس ، دس اوورز کے میچز پر مشتمل کرکٹ لیگ ہے جس کا پانچواں ایڈیشن ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔ممتاز آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی اور فاسٹ بولر محمد عامر ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 کا حصہ بن گئے ہیں۔شاہد آفریدی سیزن 5 میں بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے ، محمد عامر بھی بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ابوظہبی میں منعقدہ پلیئر ڈرافٹ تقریب میں کھلاڑیوں کا چناو¿ میں شاہد آفریدی اور محمد عامر کے علاوہ دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں میں شامل کیے گئے، جن میں محمد اعظم اوروہاب ریاض مراٹھا عریبینز کی نمائندگی کریں گے ، صہیب مقصود دہلی بلز کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔رومان رئیس اور انور علی دیکن گلیڈی ایٹر کی طرف سے کھیلیں گے۔ دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں کرس گیل، معین علی ، عمران طاہر ،ٹوم بینٹن ، ڈیویڈ وایز ،ڈیوائن براوو، آئین مورگن بھی شامل ہیں، 19نومبر سے 4 دسمبر تک شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلے جانے والے ابوظبی ٹی ٹین کے سیزن فائیو میں شامل چھ ٹیموں ناردن واریئرز ،بنگلہ ٹائیگرز ، دیکن گلیڈی ایٹر ، مراٹھا عریینبز ، ٹیم ابوظبی اور دہلی بلز میں معروف کرکٹرز نمائندگی کریں گے۔یاد رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین آئی سی سی کی طرف سے منظور شدہ دس ، دس اوورز کے میچز پر مشتمل کرکٹ لیگ ہے جس کا پانچواں ایڈیشن ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*