تازہ ترین

شاہدآفریدی نے کینیڈا میں اپنا کرکٹ کلب قائم کر لیا

کراچی (سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا تعلق اگرچہ خیبرایجنسی سے ہے اور رہتے کراچی میں ہیں مگر انہوں نے اپنے نام کا کرکٹ کلب کینیڈا میںقائم کردیا ہے اور آفریدی کرکٹ کلب کے نام سے ٹیم ٹورنٹو اینڈ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن 19مئی سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔شاہد آفریدی نے مقامی سیاستدانوں جوہن ٹورے اور کیتھلین وائن کے ساتھ ملاقات کے بعد کینیڈا کرکٹ میں اپنا کردار اداکرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ کینیڈا کی نیشنل کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رضوان چیمہ کو شاہد آفریدی کرکٹ کلب کا کپتان مقرر کیا گیاہے جبکہ امین حق کو کلب کا جنرل منیجر مقرر کیا گیاہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*