تازہ ترین

شان کی فلم ضرار کا پہلا ٹریلر اکتوبر میں جاری کیا جائیگا

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی جدید ٹیکنالوجی سے بنی فلم ضرار کا ٹریلر رواں سال اکتوبر میں جاری کیا جائے گا۔ شان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کی آنے والی فلم ضرار کا پہلا ٹریلر رواں سال اکتوبر میں جاری کیا جائے گا۔ فلم ضرار حقیقی خطرات پر مبنی ہے اور ابھی تک اِس فلم کا کوئی ٹریلر جاری نہیں ہوا ہے۔ پاکستانی تاریخ کے بھاری بجٹ اور جدید ٹیکنالوجی سے بنائی جانے والی فلم ضرار کے لیے پروڈیوسر عدنان بٹ نے ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر ٹموتھی کی خدمات حاصل کی تھیں جنھوں نے پاکستان میں فلم کی عکسبندی کی، ان کے ساتھ اداکار شان نے بھی بطور معاون ہدایتکار کے طور پر فرائض انجام دیے۔ فلم میں اداکار شان شاہد نے مرکزی کردار نبھایاہے، ہیروئن کے کردار کیلئے دبئی میں ماڈلنگ کرنے والی آرٹسٹ کرن ملک کو کاسٹ کیا گیا ہے۔فلم کی شوٹنگ برطانیہ اور پاکستان میں کی گئی ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*