تازہ ترین

شام ،70ہزار افراد غیر انسانی حالات میں رہ رہے ہیں،اقوام متحدہ

united nations

نیویارک(م ڈ) برطانوی غیر سرکاری تنظیم سیودی چلڈرن کا کہنا ہے کہ کیمپ میں پانچ سال سے کم عمر تیس فی صد بچوں کا طبی معائنہ کیاگیا، وہ کم خوراکی کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں واقع الھول کیمپ میں ستر ہزار سے زیادہ افراد کو غیر انسانی صورت حال میں رکھا جارہا ہے، ان میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔الھول کیمپ شام کے شمال مشرقی علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کے لیے قائم کیا گیا تھا اور یہ امریکا کی حمایت یافتہ شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف)کی شہری انتظامیہ کے زیراہتمام ہے،اس کیمپ کے مکینوں نے اس کو انسانی جہنم زار قرار دیا ہے، اس کیمپ میں بنیادی انسانی ضروریات اور ادویہ بھی دستیاب نہیں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی غیر سرکاری تنظیم سیو دا چلڈرن نے ایک رپورٹ میں بتایاکہ اس کیمپ میں مقیم پانچ سال سے کم عمر قریبا تیس فی صد بچوں کا فروری کے بعد طبی معائنہ کیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*