تازہ ترین

شادی کے بارے میںبہت سے لوگ سوالات کرتے ہیں ‘ ریشم

لاہور( شوبز ڈیسک)ناموراداکارہ ریشم نے کہاہے کہ شادی کے بارے میںبہت سے لوگ سوالات کرتے ہیں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ یہ انسان کا انتہائی ذاتی معاملہ ہوتا ہے ، میری کتاب کھلی کتاب کی مانند ہے ،میںخود جھوٹ بولتی ہوں اورنہ مجھے ایسے لوگ پسند ہیں۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ شاعری سے لگاﺅ ہے اورنامور شعراءکی کتابیں پڑھتی ہوں، اپنے بھی کچھ شعر کہے ہیں اور یہ دل کی آواز ہوتے ہیں۔ ریشم نے کہاکہ خوش یا اداس ہوناآپ کے دل کے موسم سے جڑے جذبات ہیں اورہر انسان اس حوالے سے اپنی الگ سوچ رکھتاہے ۔ میں خوش رہتی ہوں اورکوشش ہوتی ہے کہ میرے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ ہو،کبھی کبھار افسردہ بھی ہو جاتی ہوںلیکن اسے کبھی کوئی نام نہیںدیا جا سکتا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*