تازہ ترین

سینیٹ کا اہم اجلاس آج ہو گا، بلوچستان کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کا بل پیش کیا جائیگا

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کا اہم اجلاس2روزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کو دوبارہ ہو گا،جس میں بلوچستان کی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کا بل پیش کیا جائیگا۔ بل بلوچستان کے سینیٹرز پیش کرینگے،بل میں بلوچستان کی قومی اسمبلی کی نشستیں19سے بڑھا کر30کرنے اوربلوچستان اسمبلی کی نشستیں 65سے بڑھا کر 80کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نیب آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کرینگے۔ایوان بالا میں حکومت کی جانب سے گھریلو صارفین کیلئے فیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے اوراسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کا سگنل فری منصوبہ جلد مکمل کرنے کی قراردادیں پیش کی جائیں گی ۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس (آج)پیر کو چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سہ پہر3بجے ہو گا ۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا43نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ایوان بالا میں بلوچستان کی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کا بل پیش کیا جائیگا،پرائیویٹ ممبر ڈے بل تحریک انصاف،مسلم لیگ (ن)،بی این پی مینگل ،پختونخوا ملی عوامی پارٹی،بلوچستان عوامی پارٹی،نیشنل پارٹی کے بلوچستان سے سینیٹرز پیش کریں گے۔دوسری جانب سینیٹ میںپرائیویٹ ممبر ڈے پر پیپلز پارٹی قومی احتساب بیورو(نیب )آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کریگی بل پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک پیش کریں گے۔پرائیویٹ ممبر ڈے پر مختلف جماعتوں کے سینیٹرز قانون سازی کیلئے مختلف بل بھی پیش کرینگے گے۔ایجنڈے کے مطابق ایس این جی پی ایل کا ہیڈ آفس لاہور سے اسلام آباد منتقل کرنے، کچی کنال منصوبہ جلد مکمل کرنے کیلئے اقدامات کرنے،اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کا سگنل فری منصوبہ جلد مکمل کرنے، حکومت کی جانب سے گھریلو صارفین کیلئے فیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے سمیت دیگر قرار دادیں پیش کی جائیں گی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*