تازہ ترین

سینیٹ انتخابات میں بی اے پی اور اتحادی جماعتوں کو بڑی کامیابی ملی ہے ، جام

کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان نے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی اوراسکی اتحادی جماعتوں نے متحد ہوکر حصہ لیکر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جس پراللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں ،سینٹ کے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں بھی اتحادیوں کے ساتھ ملکرحصہ لیں گے ،اسلام آباد میں واقعی سینٹ انتخابات میں بہت بڑا سیٹ اپ ہوا ہے جہاں سید یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دی،بلوچستان سے قادر بی اے پی اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار تھے۔ یہ بات انہوں نے سینٹ انتخابات کے نتائج کے بعد صوبائی اسمبلی کے باہرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ حکومت کو دھچکا لگنے کا دعویٰ کامحض دعویٰ رہا۔انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنی اتحادی جماعتوں پی ٹی آئی ،جمہوری وطن پارٹی ،بلوچستان عوامی پارٹی،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اوردیگر کے ساتھ ملکرحکمت عملی کے تحت حصہ لیا جس میں ہمیں اللہ کے فضل و کرم سے کامیابی حاصل ہوئی جس پر صوبائی حکومت میںشامل تمام اتحادی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی کواپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر41سے 42ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل تھی اور ہماری کوشش کی تھی کہ ہم زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کرسکیں جس میں ہمیں کامیابی ملی جس پر تمام پارلیمانی پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈر اور ارکان اسمبلی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ اسلام آباد میں سینٹ کے انتخابات میں واقعی ایک بہت بڑا اپ سیٹ ہواہے جہاں سید یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو شکست دیکر سینیٹر منتخب ہوئے مرکز میں شروع دن سے ہی سخت مقابلہ دیکھاجارہا تھا سینٹ انتخابات میں 7سے 8ووٹ ضائع ہونے سے سید یوسف رضا گیلانی جیت گئے اور حفیظ شیخ کو شکست ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر سینٹ کے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میںبھر پور حصہ لیں گی اور ہماری کوشش ہوگی کہ دونوں عہدوںپر اپنے امیدواروں کو کامیاب کرائیںایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عبدالقادربلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار تھے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*