سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کرینگے، عمران خان

Prime-Minister-Imran-Khan-PM

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں وزیر اعظم ہاﺅس کے اخراجات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملک میں پی ٹی آئی حکومت کے کفایت شعاری مہم کے نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کے نتیجے میں مختلف اداروں اور گورنمنٹ ہاسز میں بڑے پیمانے پر بچت ہو رہی ہے۔ترجمانوں کے اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم آفس اور وزیر اعظم ہاس میں اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے بچائے گئے ہیں، وزیر اعظم مشکل معاشی حالات میں اخراجات 49 فی صد تک کم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔وزیر اعظم نے صوابدیدی اختیارات کے تحت نہ کوئی تحائف دیے نہ کیش ایوارڈز، اس وقت وزیر اعظم ہاس کے اخراجات 180 ملین روپے تک کم ہو چکے ہیں۔2018 میں وزیر اعظم ہاﺅس کے اخراجات 509 ملین، اور وزیر اعظم آفس کے 514 ملین روپے تھے، 2019 میں وزیر اعظم ہاس کے اخراجات میں 39 فی صد کمی سے اخراجات 339 ملین روپے رہے، جب کہ وزیر اعظم آفس کا خرچ 40 فی صد کمی سے 305 ملین روپے رہا۔وزیر اعظم کو سابق سربراہان کے غیر ملکی دوروں پر اخراجات کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں، بتایا گیا کہ یوسف رضا گیلانی نے 48 دورے کیے، جن پر قومی خزانے سے 572 ملین روپے خرچ کیے گئے۔پرویز اشرف نے 9 دوروں میں107 ملین اڑائے، نواز شریف نے 92 غیر ملکی دورے کیے اور 1 اعشاریہ 8 ارب روپے خرچ کیے، شاہد خاقان عباسی کے 19 دوروں پر 260 ملین روپے خرچ ہوئے۔دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کے 2 کے غیر ملکی دوروں میں 176 ملین روپے خرچ ہوئے، جب کہ وزیر اعظم نے کوئی کیمپ آفس نہ رکھ کر بھی کروڑوں روپے کی بچت کی۔دریں اثناءوزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگا،ہم نے اپوزیشن کا نہ پہلے دبا ﺅ لیا اور نہ آئندہ لیں گے، سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے، ہم نے بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دئےے ہیں، ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی، ارکان پارلیمنٹ تحفظات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔منگل کووزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں بنی گالہ میں حکومتی ترجمانوں کے اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں ترجمانوں کو حکومتی فیصلوں اور کفایت شعاری پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو پتا ہونا چاہیے مشکل حالات میں حکومت ان کے ساتھ ہے، وزیراعظم ہاﺅس کا خرچہ 49فیصد کم کر دیا ہے، ہمارے دور میں وزیراعظم آفس کا خرچہ 506ملین سے کم کر کے 243ملین کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج تمام معاشی اعشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں، بڑے عرصے کے بعد لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں واضح اضافہ ہورہا ہے، ہم نے اپوزیشن کا نہ پہلے دبا ﺅ لیا اور نہ آئندہ لیں گے، لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے، ہم نے بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں، ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی، ارکان پارلیمنٹ تحفظات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے گلے شکوے دور کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*