تازہ ترین

سونم اور ایشوریا کی 10سالہ سرد جنگ ختم، شادی کی دعوت دےدی

ممبئی (شوبز نیوز)اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات دھوم دھام سے ہوئیں وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ان کی شادی یقینا بولی وڈ کی رواں سال ہونے والی سب سے بڑی شادیوں میں سے ایک ہے، جس کا شائقین کا کافی انتظار تھا۔یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ سونم کپور اور ایشوریا رائے کے درمیان گزشتہ 10 سال سے سرد جنگ جاری ہے۔کیوں کہ سونم کپور نے 10 سال قبل 2008 میں دنیا کے سب سے معروف فیشن فلم فیسٹیول ’کانز‘ میں ایشوریا رائے کی جگہ لی تھی۔سونم کپور کو 10 سال قبل میک اپ برانڈ ’لوریل‘ نے اپنا سفیر مقرر کیا تھا، اس سے قبل اس میک اپ برانڈ کی واحد سفیر ایشوریا رائے تھیں، جو گزشتہ 16 سال سے ’کانز‘ فلم فیسٹیول میں برانڈ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔10 سال قبل سونم کپور اور ایشوریا رائے میں اس وقت سرد جنگ شروع ہوئی تھی، جب سونم نے ایشوریا رائے کو ’آنٹی‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب ان جیسی نوجوان لڑکیوں کا زمانہ ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*