تازہ ترین

سوشل میڈیا پر جنت مرزا اور بشریٰ انصاری آمنے سامنے

کراچی (شوبز نیوز)اداکارہ بشریٰ انصاری اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں۔حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے خلاف مسیحی برادری کے جذبات مجروح کرنے پر ایف آئی اے میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنت مرزا کو کرسچن کمیونٹی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لیے گرفتار کیا جائے۔اداکارہ بشریٰ انصاری نے جنت مرزا کے خلاف درخواست دائر ہونے پرردعمل دیتے ہوئے ان پر تنقید کی ہے اور انہیں جاہل اسٹارز قرار دیتے ہوئے کہا ہے ”افسوس انہیں اسلام کا پتہ ہے نہ کسی اور مذہب کا“۔بشریٰ انصاری کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*