تازہ ترین

سلمان خان کی نئی فلم’ ’ٹائیگر 3“ کے سیٹ کو مسمار کردیا گیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی نئی فلم’ ’ٹائیگر 3“ کے سیٹ کو مسمار کردیا گیا، اس کے باعث پروڈیوسر کو فلم کی پروڈکشن سے قبل ہی 9 کروڑ روپے تک کا نقصان ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہونا تھا تاہم کورونا وائرس اور اس کی روک تھام کے لیے لگائے گئے لاک ڈاو¿ن کے باعث شوٹنگ میں تاخیر ہوئی۔ اسی طرح لاک ڈاو¿ن میں نرمی کے بعد فلم کی شوٹنگ کا دوربارہ آغاز ہونے جارہا تھا تو اس وقت سمندری طوفان تاو¿تے کے باعث ہونے والی بارشوں نے سیٹ کو مزید نقصان پہنچایا۔ مذکورہ سیٹ کو تقریباً 3 سو ورکرز نے مل کر بنایا تھا تاہم اب 100 سے 150 ورکرز اسے مسمار کرنے میں مصروف ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس سیٹ کے بنانے اور اسے دوبارہ مسمار کرنے کے باعث فلم پروڈیوسر کو اس پر 9 کروڑ تک کا نقصان ہوا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*