سلامتی کونسل کرونا سے نمٹنے میں مدد کرے، یو این سیکرٹری جنرل

نیویارک (م ڈ ) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے سلامتی کونسل سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وبا کی شکست ایک پوری نسل کی جنگ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کووڈ19 وبائی مرض کے حوالے سے اپنے اپنے پہلے اجلاس میں کہا کہ سلامتی کونسل کی طرف سے تعاون امن و سلامتی کے ساتھ دنیا کو کرونا جیسی مصیبت سے نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*