تازہ ترین

سعودی قیادت کی کولیشن کے حملوں میں 156قیدی ہلاک

Saudi Arabia

صنعائ(م ڈ)حوثیوں نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کی قیادت کے اتحادی قوتوں کے یمنی شہر زمار میں ایک جیل کی ماہیت کی حامل عمارت پر فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 156 تک جا پہنچی ہے۔الا مصیرہ چینل کی خبر کے مطابق حوثیوں سے منسلک وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم ستمبر کو ہونے والے فضائی حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 156 ہو گئی ہے تو 50 افراد زخمی ہیں۔یاد رہے کہ اسی وزارت کے ایک عہدیدار نے بروز منگل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم ستمبر کو ایک جیل پر اتحادی قوتوں کے فضائی حملے کے بعد 123 نعشیں برآمد ہوئی ہیں اورامدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔جبکہ انٹرنیشنل ریڈ کریسنٹ کمیٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر 2 ستمبر کے اعلان میں کہا تھا کہ عرب کولیشن کے ضمار شہر پر حملوں میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*