تازہ ترین

سعودی عرب کی سپریم کورٹ کا 29شعبان کو روئیت ہلال رمضان کا حکم

ریاض (م ڈ)سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے 29 شعبان المعظم کی شام کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی اعلی عدالت کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ انتیس شعبان کی شام کو دوربین اور کھلی آنکھ کی مدد سے رمضان المبارک کا چاند دیکھیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ مملکت میں جہاں کہیں بھی چاند نظر آنے کی مصدقہ خبر آئے تو اس کے بارے میں عدالت کو مطلع کیا جائے۔ اگر انتیس رمضان المبارک کو چاند نظر نہیں آتا تو شعبان کا مہینہ 30 دنوں کا ہو گا۔ تاہم شہریوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اتوار انتیس شعبان کو رمضان کا چاند دیکھیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*