تازہ ترین

سعودی عرب کا 18سال سے زائد افراد کیلئے اضافی خوراک کا اعلان

ریاض (م ڈ)سعودی عرب نے 18 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد کرونا وائرس کی تیسری ویکسین کو بطور بوسٹر ٹیکا لگوا لیں تاکہ کرونا وائرس کے خلاف موثر مدافعت ممکن ہوسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ٹوئٹر پر جاری ہدایات میں کہاگیاکہ 18سال یا اس سے زائد عمر کے سعودی شہری جن کی دوسری ویکسین کو چھ ماہ کا عرصہ بیت گیا ہے وہ بوسٹر ویکسین کے لئے توکلنااورصحتی ایپلیکیشن کے ذریعے سے اپائمنٹمنٹ لے سکتے ہیں۔وزارت صحت نے زور دیا کہ جن افراد کے مدافعتی نظام کمزور ہیں یا وہ بیمار ہیں انہیں ہدایت دی جاتی ہے کہ جلد از جلد اضافی ڈوز لگوا لیں تاکہ کرونا سے محفوظ رہ سکیں۔وزارت صحت کے بیان کے مطابق ویکسین یافتہ افراد کھلے مقامات پر ماسک کے بغیر جا سکتے ہیں مگر بند جگہوں اور توکلنا ایپ پر غیر موجود جگہوں پر ابھی بھی ماسک لگانے کی پابندی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*