تازہ ترین

سعودی عرب سے ملنے والی رقم ہمارے لیے بہت مفید ہے،شوکت ترین

اسلام آباد(آئی این پی ) مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے سستا ملک پاکستان ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، اس معاہدے کی زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا،سعودی عرب ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے لئے 3 ارب ڈالر دے گا،سعودی عرب سے ملنے والی رقم ہمارے لیے بہت مفید ہے، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا معاشی مسائل کا شکار ہے، معاشی تیزی کیلئے اقدامات سے اثرات کھانے پینے اور دیگر اشیاپر مرتب ہوئیں،امید ہے اگلے 6 ماہ تک دنیا بھر میں قیمتیں کم ہوں گی۔ بدھ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمرعاہ پریس کانفرنس کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اصول اور پالیسی سطح کے مذاکرات ہوتے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کا مارکیٹ میں مثبت اثر آئے گا، اس معاہدے کی زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب نے 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے، سعودی عرب ماہانہ 10 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل موخر ادائیگیوں پر فراہم کرے گا، سعودی عرب ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے لئے 3 ارب ڈالر دے گا، سعودی عرب سے ملنے والی رقم ہمارے لیے بہت مفید ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ ہماری آمدنی کم ہے، اب جو تقابلی جائزہ آیا ہے اس میں پاکستان سستا ترین ملک ہے، تیل کی قیمتوں کے دبا کے باوجود عوام کو سہولتیں دے رہے ہیں، ماضی میں تیل پر لیوی لی جاتی تھی۔ اس موقع پر حماد اظہر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا معاشی مسائل کا شکار ہے، معاشی تیزی کیلئے اقدامات سے اثرات کھانے پینے اور دیگر اشیاپر مرتب ہوئیں، دنیا بھر میں کھانے پینے اور انرجی مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھیں،غریب ہو یا امیر ملک ہر جگہ قیمتیں بڑھی ہیں،امید ہے اگلے 6 ماہ تک دنیا بھر میں قیمتیں کم ہوں گی۔ تیل کی قیمتوں میں 450ارب روپے کا ریلیف دے چکے ہیں، دیگر تمام ممالک کی نسبت پاکستان میں تیل کی قیمتیں قدرے کم ہیں، حکومت نے گیس کی قیمتیں کنٹرول کی ہیں اور یوریا کھاد کی قیمتیں بھی نہیں بڑھنے دی گئیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*