تازہ ترین

سعودی عرب ایرانی خطرے سے نمٹنے کےلئے شراکت داری جاری رکھے گا

ریاض(م ڈ)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایرانی خطرے سے نمٹنے کے لیے کام کرتے رہیں گے،جوہری معاہدے سے امریکی انخلا اور اقتصادی پابندیوں کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ “ہم جوہری معاہدے سے امریکا کی علاحدگی کی تائید کرتے ہیں اور ایران پر اقتصادی پابندیاں بحال کرنے کے فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ہم ایران کی معاندانہ پالیسیوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کا سلسلہ جاری رکھیں گے”۔ٹوئیٹر پر اپنے دو علاحدہ بیانات میں سعودی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے پابندیاں ہٹائے جانے کے فیصلے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کارروائیوں اور ہمارے خطّے میں دہشت گرد جماعتوں کی سپورٹ میں اضافہ کیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*