تازہ ترین

سعودی عرب ،413دعوتی تنظیموں کو قرآن پاک کے دس لاکھ نسخے تقسیم

ریاض (م، ڈ )سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کی طرف سے دنیا بھر میں اسلام کی دعوت وتبلیغ کے لیے کام کرنے والی 413 دعوتی تنظیموں میں مختلف زبانوں میں تراجم کے ساتھ چھاپے گئے قرآن پاک کے ایک ملین سے زاید نسخے تقسیم کیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شاہ فہد طباعت قرآن کمپلیکس کی جانب سے 10 عالمی زبانوں میں تراجم کے ساتھ تیارکردہ قرآن پاک کے نسخے تقسیم کیے گئے۔کرونا وبا کے دنوں میں قرآن پاک کے مفت تقسیم کردہ نسخوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم کے احکامات خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے براہ راست دیےگئے تھے جن پرعمل درآمد کیا گیا۔اس موقعے پرسعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور اور شاہ فہد قرآن کمپلیکس کے جنرل سپر وائزر ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے قرآن پاک کے نسخوں کی دعوتی مقاصد کے لیے مفت فراہمی پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کاوشوں پران کا شکریہ ادا کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*