سعودی دفاع کی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں‘ پینٹاگان

واشنگٹن (م ڈ)امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) کے ترجمان نے باور کرایا ہے کہ واشنگٹن سعودی عرب کا دفاع کرنے اور مملکت کے عوام پر حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرنے میں مدد کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر سنجیدگی سے عمل درآم جاری رکھے گا۔پینٹاگان کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں اپنی افواج کی تقسیم پر غور کر رہے ہیں اور ہم سعودی عرب کے دفاع کی حمایت کرتے ہیں اور حملوں کو پسپا کرنے کی سعودی عرب کی صلاحیت کا دفاع کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک ، خطے اور امریکی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ ایران کا میزائل پروگرام موجود ہے اور ترقی پذیر ہے جس پر خطے اور پوری دنیا کو تشویش لاحق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*