تازہ ترین

سعودی اتحادکی بڑی کارروائی، 50سے زائد حوثی ہلاک،سینکڑوں زخمی

صنعائ(م ڈ)سعودی اتحادی افواج نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 50 سے زائد شدت پسند مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عسکری اتحاد نے اس حملے کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے، جس میں پچاس سے زائد حوثی باغی مارگئے جبکہ سینکڑوں زخمی بھی ہوئے۔سعودی ٹیلی وژن کے مطابق حملوں کا ہدف ذمار کے مقام پر قائم ڈرونز اور میزائل کا ایک بڑا گودام تھا، اتحاد نے کامیابی سے نشانہ بنایا۔حوثی ملیشیا کے ٹیلی وژن المصیرہ کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں ایک جیل کو نشانہ بنایا گیا اور کئی قیدیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ تاہم حملے سے متعلق مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔فوجی اتحاد کی جانب سے حوثی باغیوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*