تازہ ترین

سعودی آئل فیلڈز پر حملے، ہم تیار اور نشانہ بند ہیں،ٹرمپ

واشنگٹن(م ڈ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملوں پر اپنے رد عمل میں اہم پیغام دے دیا۔ حملے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں پر اثر ہوسکتا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں نے محفوظ ذخائر سے تیل جاری کرنے کا اختیار دے دیا ہے، تیل کی مقدار کا تعین مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کیا جائے گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے تمام ایجنسیوں کو بھی پائپ لائنوں پر تیز کام کرنے کی اطلاع دے دی ہے جب کہ ٹیکساس اور دیگر ریاستوں سے بھی اجازت ناموں کا عمل جاری ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملہ کیا گیا، یقین کرنے کی وجہ ہے کہ ہم مجرم کو جانتے ہیں، ہم نشانہ اور ہتھیار بند ہیں لیکن تصدیق پر منحصر ہے، سعودی عرب کا انتظار کررہے ہیں کہ وہ کسے اس حملے کا مجرم سمجھتے ہیں اور کن شرائط پر ہمیں آگے بڑھنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں تیل کی دو بڑی فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*