تازہ ترین

سری لنکن کھلاڑی پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار

کولمبو(سپورٹس نیوز)سری لنکن بلے باز نیروشن ڈکویلہ اور تھیسارا پریرا دورہ پاکستان پر آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جانی ہے تاہم کچھ میچز کی تاریخوں کی تکرار کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل)سے ہورہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا اپنے کھلاڑیوں کو سی پی ایل میں شرکت کرنے کی اس شرط پر اجازت دے سکتا ہے کہ جب قومی ٹیم کیلئے میچز کھیلنے کی ضرورت پڑے تو کھلاڑی دستیاب ہوں۔اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز دسمبر تک ملتوی کر دی گئی تھی۔پاکستان اور مہمان ٹیم کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کا پہلا مقابلہ 27 ستمبر، دوسرا 29 ستمبر اور تیسرا دو اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*