تازہ ترین

سری لنکن ٹیم کے سینئر کھلاڑی پاکستان آئینگے یا نہیں؟فیصلہ، آج ہو گا

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان میں سینئرکھلاڑیوں ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے یا نہیں فیصلہ (آج)پیر کو ہو گا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ اور لنکن کھلاڑیوں کے درمیان اہم ملاقات ہو گی جس میں لنکن بورڈ کھلاڑیوں کو پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دیں گے اور انہیں دورہ پاکستان کیلئے قائل کریں گے،لنکن بورڈ نے23کھلاڑیوں کو اہم اجلاس میں طلب کر رکھا ہے۔اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لنکن ٹیم کے متعدد سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان میں ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*