تازہ ترین

سری لنکن بورڈ کا دورہ پاکستان سے انکار کرنیوالے کھلاڑیوں کیخلاف ایکشن

کولمبو(سپورٹس ڈیسک ) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لے لیا، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے انکار کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ڈیوٹی سے انکار کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف وزری ہے، کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ نہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز میں کریبین پریمیئر لیگ(سی پی ایل)کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیم کیلئے منتخب کھلاڑی کو ٹور سے انکار پر این او سی جاری نہ کرنا بورڈ کی پالیسی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*