تازہ ترین

سربراہ پاک بحریہ کا پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(نیوز ایجنسی )پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی میری ٹائم صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے کہ دشمن کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کا جواب مﺅثر انداز میں دیا جائے۔کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ، پاک بحریہ کا فیصلہ ساز فورم ہے جسمیں چیفس آف سٹاف، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز پاکستان نیوی کی پالیسیوں اور منصوبہ بندی کا جائزہ لیتے ہیں۔جمعرات کو پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کانفرنس کی صدارت کی۔کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں ، ترقیاتی منصوبوں، خطے کی موجود ہ صورتحال ، ٹروپس کی تربیت اور فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔پاک بحریہ کے سربراہ کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے مختلف منصوبوں پر بریفنگز دی گئیں۔بھارتی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے بھارتی حکومت کی یک طرفہ اقدام کی روشنی میں موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کے شرکاءنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات زمینی حقائق نہیں بدل سکتے اور بالآخر کشمیری اپنی جدوجہد آزادی اور انصاف کے حصول میں انشاءاللہ کامیاب ہونگے۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ خطے کی میری ٹائم صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے کہ دشمن کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کا جواب مﺅثر انداز میں دیا جائے۔کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ، پاک بحریہ کا فیصلہ ساز فورم ہے جس میں چیفس آف سٹاف، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز پاکستان نیوی کی پالیسیوں اور منصوبہ بندی کا جائزہ لیتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*