تازہ ترین

سبی میلہ ہماری ثقافت کا اہم جز ہے،بشریٰ رند

کوئٹہ(خ ن)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ سبی میلہ ہماری تاریخ کا اہم حصہ ہے۔ملک بھر کے مالدار اور کاشت کار اس تاریخی میلے کا انتظار کرتے ہیں تاکہ وہ خرید وفروخت کرسکے اور ان کے لیے یہ میلہ آمدنی کا ایک زریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کرونا کی موجودہ صورتحال کے باوجود محدود پیمانے پر میلے کا انعقاد کیا تاکہ مالداری سے منسلک افراد کو سہولیات مل سکےں اور وہ اپنے مال مویشی فروخت کرکے آمدنی حاصل کرسکے۔انہوں نے کہا کہ مالداروں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ ملک بھر سے مالدار اپنے جانوروں کو فروخت کرنے آتے ہیں جس سے صوبے میں معاشی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی معاشرتی اور ثقافتی زندگی کا عکاس تاریخی سبی میلہ امسال محدود پیمانے پر ہوگا اور میلے میں اعلیٰ نسل کے جانوروں کی نمائش بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوتی ہے۔ سبی میلہ ہماری ثقافت کا اہم جزو ہے اور اسے فروغ دینے کے لیے صوبائی حکومت نے جامع اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سبی میلے کے انعقاد سے صوبے کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ میلہ اس امر کا ثبوت ہے کہ ہم اپنی روایات کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*