تازہ ترین

سبزہ بحالی کےلئے کھڑکی خطرناک حد تک تنگ ہوچکی ہے،شہزادہ چارلس

لندن(م ڈ )برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس نے کہا ہے کہ سبزے کی بحالی (گرین ریکوری)کے لیے کھڑکی خطرناک حد تک تنگ ہوچکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں شہزادہ چارلس نے کہا کہ گلاسگو میں اکتوبر کے آخرمیں ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں قومی سطح پرواضح بیس لائنز کے تعین اورخالص صفراخراج کے اہداف کے حصول میں رہ نمائی ملے گی۔شہزادہ چارلس نے کہا کہ بالآخر بہت طویل عرصے کے بعد ماحولیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کا نقصان دنیا کے لیے سب سے زیادہ اہمیت کے حامل واضح عالمی چیلنج ٹھہرے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ کروناوائرس کی جاری وبا نےاس بات کو بھی اجاگرکیا ہے کہ انسانی صحت، کر ارض کی صحت اور معاشی صحت بنیادی طورپرایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔اب ہمارے پاس مواقع کی ایک خطرناک حد تک تنگ کھڑکی ہے جس میں ہمیں پائیدارمستقبل کی بنیاد رکھتے ہوئے سبزے کی بحالی کا عمل تیز کرناہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*