تازہ ترین

سائیکل چلانا شوگر کے مرض کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، تحقیق

سائیکل چلانے میں قریباً پورے بدن کے پٹھے حرکت کرتے ہیں اور اس کی باقاعدہ عادت امراضِ قلب اور موٹاپے کو روکتی ہے تاہم ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر آپ ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں تو سائیکل چلانے کی عادت کو معمول بنالیں۔
یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ سائیکل چلانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بہت حد تک محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ ماہرین نے تحقیق کے لیے 50 سے 65 سال کے 25 ہزار کے قریب خواتین و مرد سے شوقیہ یا عادتاً سائیکل چلانے کے بارے میں پوچھا اور ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کو نوٹ کیا گیا۔
ماہرین نے سروے کے بعد انکشاف کیا کہ اعدادوشمار کے تحت سائیکل چلانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ سائیکل چلانے اور ذیابیطس کو روکنے کے درمیان ایک گہرا تعلق ہے اور جتنی زیادہ آپ سائیکل چلائیں گے یہ موذی مرض آپ سے اتنا ہی دور ہوجائے گا۔
ماہرین نے سروے کے بعد زور دے کر کہا ہے کہ خواہ آپ کی عمر 40 سال ہو یا پھر 60، سائیکل چلانے سے آپ کو بہت سارے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*